شوبز

شادی کیلئے کس نے دبائو ڈالا تھا؟ اداکارہ میرا سیٹھی نے بڑا راز فاش کر دیا

لاہور(شوبز ڈیسک) شادی کے لئے کس نے دبائو ڈالا تھا؟ اس حوالے سے اداکارہ میرا سیٹھی نے بڑا راز فاش کر کے شوبز حلقوں سمیت اپنے مداحوں میں بھی ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا سیٹھی نے کہا کہ طلاق سے میں نے جو پہلی بات سیکھی وہ یہ تھی کہ اپنے دل کی آواز یا اپنے جذبات پر اندھا اعتماد نہ کریں اور نہ ہی کسی کی خاطر اپنی شخصیت کو بدلیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے وہ آپ کا شوہر ہو، دوست ہوں، مرد باس ہوں یا کوئی اور، لوگوں کو یہ بات بہت پسند آتی ہے جب آپ ان کی خاطر خود کو بدل لیتے ہیں لیکن یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے، یہ وہ دو اہم ترین اسباق ہیں جو میں نے سیکھے۔

میرا سیٹھی کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی کا لطف اٹھایا، بہت کچھ سیکھا اور مجھ میں پختگی آئی، اب میں یہ بات اس لیے کہہ سکتی ہوں کیونکہ میری طلاق کو برسوں گزر چکے ہیں اور میں زندگی میں آگے بڑھ چکی ہوں،جب کوئی خاتون حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے سے انکار کرتی ہے تو لوگوں کو اکثر اعتراض ہوتا ہے، وہ کہتے ہیں ‘کڑی ایڈجسٹ نہیں کر سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر شادی کرنے کا کوئی سماجی دباؤ نہیں تھا، میں نے اس عمر کے بعد شادی کی جسے معاشرہ شادی کے لیے مناسب سمجھتا ہے،یہ مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا جو مثالی سوچ اور محبت پر مبنی تھا، اس معاملے میں، میں اپنی ذات کے سوا کسی اور پر الزام نہیں ٹھہرا سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button