سوشل ایشوز
گیس کی قیمتوں میں کمی نا کرنے کا فیصلہ، عوام پر ساختہ طاری

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت نے گیس کی قیمتوں میں کمی نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد عوام پر ناصرف ساختہ طاری ہوگیا ہے کہ بلکہ ملک بھر کے شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے اوسط مقررہ قیمت 1,793روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے کم کر کے 1,705روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گیس کمپنیوں کے لیے ٹیرف میں اس کمی کے باوجود حکومت نے مالی سال2026-27 کے دوران عوام کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور گیس کی قیمتیں کم نہیں ہونگی۔



